کبل(تحصیل رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کبل کے گیٹ کے سامنے سڑک دلدل میں تبدیل،گندے پانی اور کیچڑ کی وجہ سے طالبات سمیت عوام الناس کا جینا محال،باربار شکایات کے باوجود ارباب اختیار کی خاموشی معنی خیز، طلبہ و طالبات کو احتجاج پر مجبور کئے بغیر مسلہ حل کیا جائے ان خیالات کا اظہار کبل سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گرلز ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولزکبل سمیت ڈگری کالج کبل کے گیٹ کے سامنے گزرنے والی سڑک دلدل میں تبدیل ہوچکا ہے جس پر پیدل چلنا ناممکن ہوگیا ہے کیونکہ صاف کپڑوں میں آئے ہوئے طلبہ و طالبات سمیت عوام الناس کا گندے پانی کے تالابوں اور کیچڑ میں سے گزرنا جوئے شیر لانے کے مترادف بن گیا ہے جبکہ حادثات کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بار بار شکایات کی گئیں ہیں لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی لہذا ارباب اختیار نوٹس لے کر مذکورہ سڑک صاف کرنے کیلئے فوری احکامات جاری کریں بصورت دیگر طلبہ و طالبات احتجاج پر مجبور ہونگے۔
1,558 total views, 2 views today