مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام )تحصیل کونسل مٹہ کے ممبر اور ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت خورشید علی خان نے کہا ہے کہ عوام 28تاریخ پر ہونے والے پاکستان زندہ باد موومنٹ کے جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرکے عوام اپنے پاک فوج ضلع سوات میں قائم امن اور دیگر اداروں کساتھ اظہار یکجہتی کا ثبوت دیں ضلع سوات میں قائم امن کو کسی بھی صورت مذید کسی کی تحریک کی نذر نہیں ہونے دینگے ضلع سوات میں مذید تجربوں کی طاقت نہیں یہاں کی عوام اپنے پاک فوج اور دیگر اداروں کیساتھ شانہ بشانہ ہوکر ملک وقوم اور ضلع سوات کی امن کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے 28تاریخ کا جلسہ ایک تاریخی جلسہ ہوگی ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز راحت کوٹ میں اپنے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد نعیم خان اقبال خان اور عزیز الرحمان عرف چیرمین صیب نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر علاقہ معززین منتخب نمائندے بھی بڑی تعداد میں موجودتھے انہوں نے کہا کہ 28اپریل پر ہونے والے پاکستان زندہ باد موومنٹ کے جلسہ میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرینگے اور ضلع سوات کی غیور اور بہادر عوام اس جلسے میں اپنے پاک فوج ملک اور ضلع سوات میں قائم امن کیساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کرینگے انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کی عوام نے تحریکوں سے بڑی مالی جانی نقصان اٹھایا ہے اور اب مزید یہاں کی عوام کو کسی بیرونی تحریک اور ایجنڈے کی ضرورت نہیں انہوں نے کہا کہ 28 اپریل پر ہونے والے جلسے میں وادی سخرہ وادی لالکوں وادی دارمئے اور دیگر علاقوں سے سینکڑوں گاڑیوں کی قافلے اور ہزاروں لوگ شرکت کرینگے اور ضلع سوات میں قائم امن اور پاک فوج کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرینگے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور عوام سمیت دیگر اداروں کی تاریخی قربانی سے ضلع سوات میں قائم امن کو عوام کسی بھی صورت خراب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ ضلع سوات اور یہا ں کی عوام پر بہت تجربے ہوچکے ہیں اوراب مذید ضلع سوات میں تجربوں کی ضرورت نہیں اور نہ یہاں کی عوام کسی کو یہ اجازت دینگے کہ وہ ضلع سوات میں قائم امن کو خراب کرنے یا کسی ایجنڈے کو پوری کرنے کیلئے یہاں کی امن کو خراب کریں انہوں نے کہا کہ یہاں کی عوام پاک فوج اور دیگر اداروں کی خلاف بے بنیاد باتوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں انہوں نے ضلع سوات کی تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ 28اپریل پر ہونے والے گراسی گراونڈ میں پاکستان زندہ باد موومنٹ کے جلسے میں شرکت کریں
1,458 total views, 2 views today