سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے بدھ کے روز سیدو شریف روڈ پرمختلف جگوں پر نئی تعمیر ہونے والے عوامی انتظارگاہوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پرمینگورہ سٹی کے پریس سیکرٹری و ترجمان احمد شاہ ،پی ٹی آئی کارکنان اور متعلقہ محکمے کے افسران بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر فضل حکیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیوٹیفیکیشن آف ڈویثرنل ھیڈکوارٹر کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے جو بہت جلد تکمیل تک پہنچ جائے گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے تمام اداروں کو غیر سیاسی اور کرپشن سے پاک کر دیا ہے اب میرٹ کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا۔ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہورہا ہے ترقیاتی کاموں میں نہ کوئی کرپشن ہے اور نہ کسی قسم کی رشوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام سے جو وعدے کئے تھے آج ہم فخر سے کہتے ہیں کہ عوام کا ہر جائز مسلہ میرٹ اور انصاف سے حل کیا اور ترقیاتی کام عوام کی دہلیز پر پہنچائیں۔ہم نے امیر اور غریب کو ایک نظر سے دیکھاہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے تمام صوبائی محکموں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنا دیا ہے جسکی وجہ سے ہماری مثبت اصلاحات کا پوری دنیا میں چرچا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے ایک ارب روپے کی لاگت سے بیوٹیفیکیشن آف ڈویثرنل ھیڈکوارٹراور کالام اور ملحقہ علاقوں میں ایک ارب 29کروڑ روپے کی لاگت سے جاری کثیر المقاصد پراجیکٹ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کی تکمیل پر مقامی آبادی اور سیاحوں کو ایک ترقیافتہ سوات دیکھنے کو ملے گا۔
1,663 total views, 2 views today