جماعت اسلامی ضلع سوات کے زیر اہتمام گرین چوک مینگورہ میں غزہ پر اسرائیلی مظالم اور بمباری کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا گیا ،مظاہرین نے اسرائیل اورامریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین سے جماعت اسلامی سوات ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ اسرار احمد
، نائب امیر ضلع خائستہ باچا اور مولانا محبوب سبحانی نے خطاب کیا ،زونل امرا ء حاجی فضل واحد طوطا، ریاض احمد ،مظفر خان ایڈوکیٹ ، پروفیسر محمد سیلم اور دیگر بھی موجود تھے مقررین نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت انسانیت سوز ہے اقوام متحدہ کی خاموشی مجرمانہ ہے اقوام متحدہ ضمیر کا مجرم اور امریکی لونڈی کا کردار ادا کررہا ہے، مسلم حکمران بے حسی کے دلدل سے نکل کر جرات کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیں ،عوام اسرائیلی مصنوعات کا فوری بائیکاٹ کریں ۔ دریں اثناجماعت اسلامی پی کے 85کے زیر اہتمام بحرین بازار میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف زبردست احتجاج مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے زونل امیر محمد افضل خان منصوری اور بخت امین کریمی نے کہا کہ اسلامی ممالک فوری طور پر اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کے لیے حکمت عملی وضع کریں انہوں نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری پر عرب ممالک کی خاموشی معنی خیز ہے
394 total views, 1 views today