شانگلہ(سوات نیوزڈاٹ کام) شانگلہ غم و سوگ میں ڈوب گیا شانگلہ کی یونین کونسلز پیراباد اور ڈھیرئ سے تعلق رکھنے والے 21 کان کن بلوچستان کے علاقے مرواڑ اور پی ایم ڈی سی کول مایئنز میں گیس بھر جانے کے نتیجے میں مایئنز بیٹھنے کی وجہ سے جاں بحق ھوگئے ھیں جبکہ حادثے میں 9 کان کن زخمی ہوگئے ہیں جاں بحق ھونے والوں میں 14 کا تعلق یونین کونسل ڈھیر ئ کے علاقے زڑہ کے گاوں شلاوو سے ھے جاں بحق ھونے والوں میں 13 کے نام معلوم ھوسکے ھیں جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جاں بحق ھونے والوں کے نام لیاقت زادہ ولد خانزادہ عبدالحق ولد عبدالقدیم عبداللہ ولد عبدالقدیم رحیم بر ولد بخت زر جاوید ولد محمد علی خالد ولد شیر محمد بشیر ولد عزیز الرحمن حضرت نبی ولد گل وھاب عبدالطیف ولد اکرام اللہ فضل واحد ولد محمد قاف گل نیروز ولد گل محمد دلاور ولد دلبر خان جہان زر ولد فاروق شامل ہیں لاشیں ایمبولینس کے ذریعے کوئٹہ سے شانگلہ کےلئے روانہ کردی گئی ھیں اور 24 گھنٹے میں پہنچنے کی توقع ھے دوسری طرف علاقے کے لوگوں نے قبروں کی کھدائی کا کام شروع کردیا ھے اور پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا ھے
2,494 total views, 2 views today