سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)مینگورہ پولیس نے چوری کی گائے خریدنے والے شخص کو مال مویشی سمیت گرفتارکرلیا، مینگورہ پولیس سٹیشن کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے امیر روان ولد نوشیروان سکنہ سبزی منڈی کو گرفتارکرکے ان سے دو گائے جس کی قیمت تین لاکھ روپے ہیں برامد کرلی ہیں، پولیس کا کہناہے کہ مذکورہ گائیں چوری ہوئی تھی جس کی اصل مالیت 3 لاکھ جبکہ امیر روان نے اس کو 90 ہزار میں خریدیں ہیں جس کی ایف ائی ار 29-4-18 کو درج کی گئی تھی ۔ پولیس نے گائیں کو برامد کرکے اپنے تحویل میں لیکر مبینہ ملزم کیخلاف دفعہ 379 پی بی سی کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
1,106 total views, 2 views today
Comments