تحریر ؛۔ حمزہ یوسفزئی
سوات کی زمین کو قدرت نے ہر لحاظ سے زرخیز بنایا ہے، میدان جو بھی ہو سوات کے باسی اپنے کارکردگی کا لوہا منواکرنہ صرف ملک وقوم کا نام روشن کرتے ہے بلکہ سوات کو بھی یہی لوگ ایک نئی پہچان دیتے ہے، ملک بھر کے طرح سوات میں بھی بچے اور بلخصوص نوجوان طبقہ کھیلوں میں خصوصی دلچسپی لیتے نظر آتے ہیں لیکن سہولیات کی کمی اور غربت ان بچوں کے راستے میں رکاوٹ بن کر ان کو آگے جانے سے روک دیتے ہے لیکن ان نوجوانوں میں ایک بہت بڑی تعداد ایسے جوانوں کی بھی ہے جو اپنے مقصد کو ہر حال میں اپنے محنت کے بل حاصل کرنے پر لگے ہوئے ہے ، سوات کرکٹ کے میدان سے ایسے ہی چند نوجوانوں کیساتھ گفتگو قارئین کی نظرہے۔
سوات کی تاریخ میں شاید پہلے مرتبہ سٹریٹ کرکٹ اور پھر سپورٹس پویلین کرکٹ اکیڈمی مینگورہ سوات کے پلیٹ فارم سے قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے والے پنجیگرام سوات کے عمران خان جونیئر کے نام سے تقریبا سوات کے بیشتر لوگ واقف ہے، عمران خان جونیئر بچپن سے ہی کرکٹ کے شوقین رہے ،کرکٹ کیساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی عمران خان نے اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوا کر انجنئیرنگ کی ڈگری حاصل کی، میرا قریبی دوست رہ کر عمران خان کہا کرتے رہے کہ کرکٹ پر بہت زیادہ توجہ دینے کے باعث اوول اوول بابا کے ہاتھوں پٹھائی ہواکرتی تھی ،کرکٹ سے شوق اورجنون کے باعث اکثر گرمیوں کے دوپہر میں گھر سے چھپ چھاپ نکل کر دوستوں کیساتھ کرکٹ کھیلا کرتا تھا، عمران خان کہتے ہے کہ اپنے شوق سے محبت کے خاطر سپورٹس پویلین کرکٹ اکیڈمی جوائن کی اور پروفیشنل کرکٹر بن گئے، عمران خان جونئیر ہر میدان میں میرٹ اور محنت پریقین رکہتے ہوئے کہتے ہے کہ کوئٹہ میں ایک پرائیویٹ ٹورنامنٹ باولنگ میں دومرتبہ ٹاپ کرکے قومی ٹیم کی سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی ، عمران خان جونئیر کو قومی ٹیم میں پہلی مرتبہ دورہ زمبابوے میں شامل کیا گیااور بہترین کارکردگی دکھانے کے بعد فورا ہی دورہ انگلینڈ میں بھی قومی ٹیم کی نمائیندگی کی ، عمران خان جونئیر پاکستان سوپر لیگ کے تینوں ایڈیشن کھیل چکے ہیں پہلے دو لیگز میں عمران خان جونئیر نے پشاور زلمی جبکہ آخری پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے نمائیندگی کرچکے ہیں ، عمران خان جونئیر پاکستانی لیگز کے علاوہ بنگلہ دیش لیگ کا بھی حصہ رہے ہے، عمران خان نے مطالبہ کیا کہ کروڑوں کی لاگت سے تعمیر شدہ سوات کے واحد کرکٹ گراونڈ کو سیاسی جلسوں کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔
سپورٹس پویلین کرکٹ اکیڈمی کے دوسرے فخر پاکستان کا نام مختیار احمد ہے، مختیا ر احمد سے میری دوستی شاہد طاہر کے ہاں ایک دعوت میں چھڑی اورآہستہ آہستہ گہری بنتی گئی، قارئین کرام مختیار احمد کا تعلق امانکوٹ سوات کے نہایت ہی ایک غریب گھرانے سے ہے اور حال ہی میں ایک سرکاری سکول سے میٹرک کرکے آجکل کالج پڑھ رہے ہے، مختیار احمد کے والد خائیستہ رحمان سنٹرل ہسپتال سیدومینگورہ میں ایک چائے کے ہوٹل میں کام کرتے ہے ، مختیار احمد دومرتبہ قومی انڈر 19-ٹیم کیلئے بیس رکنی سکواڈ کا حصہ رہ چکے ہے ، صرف یہی نہیں بلکہ مختیار احمد انڈر 19-سوات ریجن کے کپتان رہ چکے ہے ، وکٹ کیپر بیٹسمین مختیار احمد نے انڈر 16-میں بھی قومی ٹیم کی نمایئندگی کرتے ہوئے دو مرتبہ پاکستان بھر میں وکٹ کیپنیگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور آجکل نشینل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی کے زیر اہتمام کرکٹ کیمپ کا حصہ ہے جو کہ چودہ مئی تک جاری رہے گی،مختیار احمد نے بتایا کہ نشینل اکیڈمی جیسے سہولیات نہ ہونے کے باوجود ہمارے اکیڈمی کے کوچچز کے محنت کے باعث قومی ٹیم میں جگہ بنائی انہوں نے مطالبہ بھی کیا کہ حکومت سپورٹس پویلین کرکٹ اکیڈمی پر اگر توجہ دے تواور بھی بہت سے کھلاڑی سامنے آکر ملک وقوم کا ناروشن کرینگے۔
سوات کی ترقی پزیر تحصیل مٹہ کے علاقہ آرکوٹ سے تعلق رکھنے والے سپورٹس پویلین کے فاسٹ باولر احسان اللہ کی پتنگ آجکل چھڑی ہوئی ہے احسان اللہ دائیں ہاتھ سے گیند بازی کرنے والے فاسٹ باولر کے حیثیت سے جانے جاتے ہے، احسان اللہ دومرتبہ پاکستان کے انڈر19- فاسٹ باولنگ ٹاپر رہے،احسان اللہ کو قومی ائیر لائن پی آئی اے اپنے نام کرچکی ہے، خاندانی تناظر سے دیکھا جائے تواحسان کا تعلق بھی ایک عام گھرانے سے ہے احسان اللہ کے والد پیشے کے لحاظ سے باغبان ہے، احسان اللہ کا کہنا ہے کہ ٹیلینٹ کے بنیاد پر قومی ٹیم تک رسائی حاصل کرنا انکا بنیادی مقصد ہے۔
امانکوٹ سوات ہی کے دواور قومی کرکٹرز حمزہ اور عمران ہے، عمران انڈر 16-میں قومی ٹیم کیساتھ دبئی کا وزٹ کرچکے ہے اور آجکل ریجنل انڈر 19- کے کپتان بھی ہے،کرکٹر حمزہ ولد عبدالجبار قومی انڈر 19-ٹیم کا حصہ رہ چکے ہے اور انڈر19- ٹیم کیساتھ دورہ سری لنکا میں بھی قومی ٹیم کی نمائیندگی کر چکے ہے، سپورٹس پویلین کرکٹ اکیڈمی ہی کہ عامر گزشتہ ہفتے بروز بدھ قومی انڈر16- ٹیم کیساتھ دورہ آسٹریلیا سے واپس آپہنچے ہے،دیگر کھلاڑیوں میں الیاس منیر، اظہار، جمیل، ماجد، حمید،شاہدطاہر اور ہاپ بریک باوولر ابرار کئی ممالک کے دورے کرچکے ہے۔
سپورٹس پولین کرکٹ اکیڈمی کے ایم ڈی میاں گوہر شاہ کہتے ہے کہ انتہائی کم عرصہ میں ہما رے اکیڈمی نے سترہ قومی و عالمی کھلاڑیوں کو پیدا کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹر عمران خان سینئر ، عمران خان جونئیر ، مختیار احمد، حمزہ ، احسان اور کئی دیگر بین الاقوامی کرکٹرز پیدا کی، میاں گوہر شاہ نے صوبائی وزیر کھیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اکیڈمی کو جدیدسامان مہیا کرے تاکہ کھلاڑی بین الاقوامی طرز کا کھیل سیکھ کر ملک و قوم کا نام روشن کرسکے۔
swatchildhumza@gmail.com
3,089 total views, 2 views today