سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) سوات میں موسلادھار بارش وژالہ باری ، چند گھنٹوں کی بارش نے صفائی پر مامور ادارے ’’واسا‘‘ اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا، شہر میں نکاسی آ ب کے نالے بند ہونے سے گندہ پانی اُبل کر سڑکوں پر بہنے سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا،جنرل بس اسٹینڈ قریب مین جی ٹی روڈ اور گراسی گراؤنڈ روڈ تالاب کا منظر پیش کرتے رہے، تالاب جیسے کھڑے پانی میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں پیدل چلنے والوں کے لئے عذاب بنی رہی، عوامی شکایات پر واسا کے اہلکاروں نے طویل جدوجہد کے بعد مذکورہ سڑکوں سے گند صاف کردیا، گزشتہ روز سوات اور ملحقہ علاقوں میں اچانک موسلا دھار بارش شروع ہوگئی ، بارش کے ساتھ ساتھ شدید ژالہ باری بھی ہوئی جس سے علاقے میں مختلف قسم کی فصلوں اور پھلوں کی باغات کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں دوسری جانب مرکزی شہر مینگورہ میں کارکردگی کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے واسا اہلکاروں کی کارکردگی کا پول بھی کھل گیا اور شہر کی مختلف اہم شاہراہوں بہ شمول مین جی ٹی روڈ پر نکاسی آب کے نالے بند ہونے سے تمام گندہ پانی اُبل کر سڑکوں پر بہنے لگا جس سے جی ٹی روڈ تالاب کا منظر پیش کرتا رہا ، عوامی شکایات پر واسا کے اہلکاروں نے ہنگامی طورپر صفائی کا کام شروع کردیا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد صورت حال پر قابو پالیا، شہریوں نے ناقص کارکردگی پر واسا کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ کے لئے ایسی صورت حال سے بچنے کے لئے نکاسی آب کے نالوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں۔
1,362 total views, 2 views today