سوات (سوات نیوزڈاٹ کام ) الخدمت فاونڈیشن سیرسینئی کے جانب سے رمضان فوڈ پیکج تقسیم کردئے گئے ، فوڈ پیکچ علاقے کے ایک سو بیس بیواوں اور مستحق خاندانوں میں تقسیم کردئے گئے ، فوڈ پیکج میں آٹا ،گھی ،اچار ،دالیں اور دیگر روز مرہ کے چیزیں شامل تھے ، اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم حاجی رحمت علی ، الخدمت فاونڈیشن ضلع سوات کے صدر افتاب احمد ،جماعت اسلامی سیرسینئی کے آمیر سہراب واصل اور دیگر نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غریب اور مستحق افراد کے لئے رمضان فوڈ پیکجز کی تقسیم کا اہتمام کرتی ہے تاکہ معاشرے کے محروم اور مستحق افراد طبقے کو رمضان کی خوشیوں میں شریک کیا جاسکے ،یاد رہے کہ الخدمت فاونڈیشن سیرسینئی کے جانب ہر سال علاقے کے غریب اور مستحق افراد میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کررہے ہیں جس پر علاقے کے عوام نے الخدمت فاونڈیشن کا خراج تحسین پیش کردیا اور ان سے توقع ظاہر کردی کہ الخدمت فاونڈیشن کا یہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری ریینگے ۔
1,986 total views, 4 views today