کبل(تحصیل رپورٹر)تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے جانب سے کبل گراونڈ پر منعقدہ ہنستا مسکراتا سوات والی بال چمپئن شپ میں کل چھ ٹیموں نے حصہ لیا جس میں پاک آرمی،پولیس،ایف سی،توتانوبانڈئی،ننگولئی اور کوٹلئی کی ٹیمیں شامل تھے جس کا فائنل توتانوبانڈئی اور ننگولئی کے والی بال ٹیموں کے مابین کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہونے پر دونوں ٹیموں میں فرسٹ انعام ،میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں اس موقع خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشر شاہد محمود اور بریگیڈئیر کاشف نوید عباسی نے کہا کہ کھیل کھود صحت مند معاشرے کے دلیل ہوتے ہیں اور جس قوم کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں پر ہسپتال ویران رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشیدہ حالات کے دوران دہشت گردوں نے نہ صرف سوات کے امن کو تباہ کردیا تھا بلکہ کھیلوں کے میدانوں کو بھی ویران کرکے نوجوانوں میں مایوسی پھیلا دی تھی جس کے خلاف پاک فوج نے دیگر سکیورٹی اداروں اور عوام کے تعاون سے نہ صرف سوات کے امن کو بحال کیا بلکہ کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد کرکے رونقیں بحال کئیں انہوں نے واضح کیا کہ سوات خصوصا تحصیل کبل میں والی بال کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں اگر مراعات اور سہولیات فراہم کی جائیں تو یہاں کے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم تک رسائی سے کوئی نہیں روک سکتا انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جانب سے سپورٹس ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے نہ صرف کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع مل رہا ہے بلکہ عوام کو بھی تفریح کے بہتر مواقع میسر ہوتے ہیں جس کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ پاک فوج کے جانب سے مستقبل میں بھی اسی طرح کے ایونٹس منعقد کرائے جائیں گے آخر میں چیف گیسٹ شاہد محمود ،بریگیڈئیر کاشف اور دیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
1,532 total views, 2 views today