سوات (سوات نیوزڈاٹ کام)جی اوسی آرمی ڈویژن کی ہدایت پر سوات کے علاقہ مانکیا ل اور بیش بنڑ میں پاک آرمی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں میل اور فیمیل ماہر ڈاکٹر ز نے مریضوں کا معائنہ کیا ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سوات کے علاقے مانکیال اور بیش بنڑ میں پاک آرمی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں6میل اور2فی میل ڈاکٹرز کے علاوہ 5آرمی ڈاکٹرز نے 1650 مریضوں کا معائنہ کیا اور مریضوں میں مفت ادویات فراہم کی ، اس موقع پر علاقے کے عوام نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک آرمی سے توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ کے لئے بھی اسی طرح فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے جس سے یہاں کے غریب لوگ مستفید ہوں گے ، لیفٹینینٹ کرنل صدر نے فری میڈیکل کیمپ مانکیال میں موجود مریض بچوں میں کھلونے ، ٹوتھ پیسٹ ، کتابیں اور گیند بیٹ بھی تقسیم کئے ، انہوں نے کہا کہ پاک آرمی یہاں کی عوام کی حفاظت اور خدمت کے لئے کوشاں ہے ، ہم ہر مشکل گھڑی میں سوات کے عوام کے ساتھ ہیں ، انہوں نے اس موقع پر علاقے کے عوام کو یقین دلایا کہ آئندہ کے لئے بھی اسی طرح کے اقدامات کریں گے جس سے ااپ لوگ مستفید ہوں گے ، اس پر علاقے کے عمائدین نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔
1,314 total views, 2 views today