سوات(عزیز کالامی سے)کالام محکمہ فارسٹ نے پولیس کی گاڑی سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑلی۔ محکمہ فارسٹ کے اہلکاروں کے مطابق تھانہ کالام کے مرزا اور پولیس اہلکار ٹیبل اور دیگر اہلکار غیرقانونی فرنیچر لے کر کالام چیک پوسٹ کراس کر رہے تھے کہ مدمقابل آنے والے موٹرسائکل سے گاڑی ٹکراگئی اور اس میں سے غیرقانونی لکڑی سے بنے فرینچر برآمد ہوئے۔ جبکہ حادثے میں تین نوجوان بھی زخمی ہوگئے۔ محکمہ فارسٹ نے گاڑی نمبر IDT 6013 کو فرنیچر سمیت تحویل میں لے کر فارسٹ آفس منتقل کردی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او کالام سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ گاڑی مقامی پمپ میں فیول ڈالنے جارہی تھی اور پولیس اہلکار نے کرایہ پر فلیٹ لیا ہے فرنیچر جہاں منتقل کیا جارہا تھا۔ جبکہ محکمہ فارسٹ کے اہلکاروں کے مطابق مقامی فرنیچر بھی بغیر فارسٹ پرمٹ کے لے جانا غیرقانونی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایکسیڈنٹ کے دوران گاڑی میں پولیس اہلکار موجود تھے اور حارثے کے بعد فرنیچر برآمد ہوا۔ عینی شاہدین نے مزید ٹمبر کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے، جس عمارت میں ٹمبر کا انکشاف ہوا ہے مقامی لوگوں نے اس کا محاصرہ کرلیا گیا ہے اور تحقیق جاری ہے۔ تحصیل یوتھ کونسلر بحرین نصراللہ انصاری جائے وقوعہ پر پہنچے اور میڈیا کو بتایا کہ پولیس کا مزید ٹمبر سمگلنگ کا انکشاف ہوا جس کے لئے جرگہ تشکیل دیا جائے گا اور تحقیق کی جائے گی۔
2,103 total views, 2 views today