سوات(خورشید علی)ضلع سوات میں میڈیکل سٹوروں کے ہڑتال کے باعث عوام ، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا،سیدوشریف ہستپال کے کیجولٹی اور وارڈوں میں خراب صورتحال، دوائی کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے عوام تھک گئے ، ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کی ڈرگ ایکٹ کیخلاف سوات کے تمام میڈیکل سٹوروں اور کلینکس اور پارماسسٹ نے نامعلوم مدت تک دکانیں، کلینکس بند کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کی وجہ سے سیدو شریف ، سنٹرل ، کبل ، خوازہ خیلہ، بریکوٹ مدین، کالا م اور مٹہ میں میڈیکل سٹوروں کی دکانیں مکمل طور پر بند ہیں، جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں داخل مریضوں اور ایمرجنسی میں لانے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ڈرگ ایسوسی ایشن کے مطابق جب تک صوبائی حکومت ایکٹ واپس نہیں لے گی اس وقت تک دکانیں بند رہیں گے۔
1,562 total views, 4 views today