سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات محمد طاہر خان نے کہا ہے کہ علماء کرام سوات میں پائیدار آمن کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور اصلاحی معاشرے کے قیام کے لئے بھر پور جدو جہد کریں ، جمعیت اہلسنت و الجماعت کے صدر فضل قدیر شاہ کی قیادت میں علمائے کرام اور ائما کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علماء معاشرے کے کریم لوگ ہیں اور ممبر و میراب پر اصلاحی معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ، لہٰذا اپ لوگ سوات میں پائیدار قیام امن کے لئے بھر پور کردارار ادا کریں اور عوام کو محبت کا درس دیں تاکہ اصلاحی معاشرہ قائم ہو، اس موقع پر علمائے کرام نے انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور اپنے مسائل سے اگاہ کیا ، جس پر محمد طاہر خان نے علمائے کرام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
1,406 total views, 2 views today