سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )رمضان کی آمد آمد، مینگورہ شہر سمیت مختلف سڑکوں پر گاڑیوں کا اژدھام ، ایک کلومیٹر کا فاصلہ کئی کئی گھنٹوں میں طے ہونا معمول بن گیا، مینگورہ شہر کے علاوہ مٹہ بازا، خوازہ خیلہ کبل اور بریکوٹ میں بدھ کے روز ٹریفک کا ایک اژدھام سڑکوں پر نکل ایا ، رمضان کی تیاریوں کیلئے سودا سلف خریدنے کیلئے گائوں کے گاوں مینگورہ شہر اور دیگر تحصیلوں کے بازاروں پر امڈ ائے ، جس کی وجہ سے ایک کلومیٹر کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہونے لگا، بے تحاشا رش ٹریفک پولیس سے بھی کنٹرول نہیں ہور ہا تھا، تاہم سہ پہر کے وقت ٹریفک جام کا مسئلہ کچھ حد بہتر ہوا۔
1,945 total views, 2 views today
Comments