سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مراد سعید کو امیدواروں کی سلیکشن کمیٹی سے الگ کردیا گیا ، ذرائع کے مطابق مراد سعید اب سلیکشن کمیٹی کا حصہ نہیں ہونگے، پاکستان تحریک انصاف اگلے ہفتہ میں ملک بھر میں پارٹی کی ٹکٹ تقسیم کرینگے، سلیکشن کمیٹی میں سوات سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی مراد سعید بھی شامل تھے ، تاہم اب اس کو امیدواروں کو ٹکٹ دینے والے سلیکشن کمیٹی سے الگ کردیا گیا ہے، تاہم ابھی تک پارٹی ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
3,348 total views, 2 views today
Comments