سوات (سوات نیوز ڈاٹ کام) بسم اللہ محلہ شاہدرہ مینگورہ میں درجنوں افراد دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے ۔شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات اور متحدہ مجلس عمل ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری محمدامین نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل آئندہ الیکشن میں منافقت کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردے گی ۔متحدہ مجلس عمل غریب عوام کے لئے تازہ ہوا جھونکا اور روشنی کی کرن ہے ۔قوم متحد ہوکر مجلس عمل کا ساتھ دیں ۔انہوں نے کہا کہ قوم کے مسائل کا واحد حل کرپٹ اور نااہل قیادت سے نجات میں ہے ۔ آنے والا دور مجلس عمل کا ہے قوم بہتر مستقبل کے لئے مجلس عمل کا ساتھ دیں ۔اقتدار میں آکر مینگورہ شہر کو ایک ماڈل سٹی بنائیں گے ۔
امیر جماعت اسلامی ضلع سوات ، متحدہ مجلس عمل کے ضلعی جنرل سیکر ٹری سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ واسا نمائشی اقدامات کے بجائے حقیقی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھے ۔مینگورہ سٹی کے لئے سہ روزہ صفائی مہم خوش آئند ہے لیکن یہ مہم چند مخصوص علاقوں تک محدودنہیں ہونا چاہئے ۔زیادہ رش والی جگہوں ، ہسپتالوں ، سبزی منڈی ، ٹرانسپورٹ اڈوں اور دیگر بڑے کاروباری مراکز کی صفائی کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔ہسپتالوں اور سبزی منڈی کے ارد گرد رہائشی علاقوں میں فضلات اور گندگی کے ڈھیر میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ واسا ہنگامی بنیادوں پر ان علاقوں کی صفائی پر توجہ رکھے ۔
1,346 total views, 2 views today