سوات(خورشیدعلی)ملاکنڈڈویژن کا قبائلی حیثیت ختم، فاٹا بل قومی اسمبلی سے پاس ہونے کے بعد مالاکنڈڈویژن کے سات اضلاع کی اہم ترین حیثیت ختم ہوگئی، پانچ سال بعد مالاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع میں ٹیکس نافذ ہو جائیگا، ذرائع کے مطابق اج قومی اسمبلی سے فاٹا بل پاس ہونے کے بعد صوبائی اور وفاقی قبائلی علاقے کی ممتاز حیثیت ختم ہوگئی، جبکہ ان علاقوں سے مراعات بھی واپس لے لئے گئے ، اس حوالے سے ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے سوات نیوز کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوات سمیت مالاکنڈڈویژن اور فاٹا کے قبائلی علاقے کو خیبر پختونخوا کیساتھ ضم کیا گیا ہے ، انہوں نے کہاکہ لاء اینڈ جسٹس کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے میں نے اور ایم این اے طارق اللہ نے وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے مالاکنڈڈویژن کو اگلے پانچ سالوں کیلئے ٹیکس فری قرار دیدیا ۔
1,388 total views, 2 views today