سوات(خورشید علی )وادی کالام کے گاوں گورکین میں ٹمبر مافیااور سمگلر پھر سرگرم ہوگئے ،جنگلات کی کٹائی پھر شروع، ٹمبر مافیا اور مقامی افراد میں مسلح تصاد م کا خطرہ، محکمہ جنگلات خاموش ، مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، مقامی لوگوں کے مطابق سوات کے وادی کالام کے پہاڑی گاؤں گورکین میں رمضان المبارک کے اس مقدس مہینہ میں رات کے وقت ٹمبر مافیا جنگل کی قیمتی درخت کاٹ رہے ہیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی گاؤں کے لوگوں نے جنگل کا رخ کیا جہاں پر مختلف جگہوں پر درخت کاٹے گئے تھے، جس کے بعد مقامی لوگوں نے ٹمبر مافیاکیخلاف بھر پور کارروائی خود کرنے کا فیصلہ کرلیا ، جس سے تصادم کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، جبکہ اس سلسلے میں محکمہ جنگلات خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، مقامی لوگوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹمبر مافیا کیخلاف فوری اور سخت ایکشن لیں تاکہ قیمتی جنگل تباہی سے بچ سکے
1,776 total views, 2 views today