سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)مٹہ سین پوڑہ میں دو فریقین کے درمیان ایک کمرے مکان کے تنازعے پر فائرنگ ، دو افراد جاںبحق ، دونوں ایک ہی گھر سے تعلق رکھتے ہیں، مٹہ پولیس سٹیش کے مطابق گائوں سین پوڑہ میں مسجد کے اندر ایک کمرہ پر دو فریقین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے نانا آمین ولد آیوب خان اور نواسہ نعمان ولد عالم شیر آف برتھانہ جانبحق ہوگئے ہیں، جن کی لاشیں مٹہ سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہے، فائرنگ کی اطلاع ملتی ہے تحصیل ناظم عبداللہ خان جبکہ ڈی ایس پی آکبر شینواری کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں فائرنگ کر نے والے ملزمان الہ قتل سمیت مٹہ پولیس نے ٹیکنیکل طریقے سے مینگورہ سیدوشریف سے گرفتارکرلئے ، جن کو بعد ازاں میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا ۔
1,959 total views, 2 views today
Comments