سوات ( رپورٹ/وقار سواتی)سوات میں جماعت اسلامی نے عام انتخابات کے لئے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کردیا ، حلقہ پی کے 2سے بخت امین کریمی ، حلقہ پی کے 5سے سابق ایم پی اے محمد آمین ، حلقہ پی کے 7سے سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو ،پی کے 8سے سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل سبحان اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 کے لئے محکمہ پولیس کے سابق ڈی ایس پی نوید اقبال کو نامزد کردئے گئے ،پورے ملک کے طرح ضلع سوات میں جماعت اسلامی متحدہ مجلس عمل کا حصہ ہے تو اس لئے ان نامزد امیدواروں کا پوزیشنیں مضبوط دکھائی دے رہے ہیں ، یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے جماعت اسلامی کے اندر سے اختلافات کے مختلف خبریں آرہے تھے مگر اتوار کے روز امیدواروں کے اعلان سے جماعت اسلامی کے باثوق ذرائع نے سوات نیوز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان امیدواروں کے نامزدگی سے ہم خوش ہے اور آئندہ عام انتخابات کے لئے بھرپور کمپئن چلائینگے ۔اب یہ وقت بتا دینگے کہ کیا جماعت اسلامی ضلع سوات کے قیادت کا فیصلہ درست ثابت ہوگا یا نہیں ؟ کیونکہ اب بھی الیکشن میں دو مہینے کا وقت باقی ہے اور متحدہ مجلس عمل سمیت دیگر سیاسی جماعتیں بھی اپنے اپنے امیدواروں کے اعلانات کریں گے ،
1,842 total views, 2 views today