سوات،جماعت اسلامی سوات کی جانب سے غریب متاثرین ائیر پورٹ کوزہ بانڈی میں نقدامداد تقسیم کی گئی، جماعت اسلامی کی خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے جماعت اسلامی کی طرف سے کوزہ بانڈی میں نقد امداد تقسیم کی، اس سلسلے میں ایک تقریب ایم این اے عائشہ سید کی رہائش گاہ تندوڈاگ میں منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں متاثرین نے شرکت کی،
متاثرین میں فی گھرانہ 4ہزار روپے تقسیم کئے گئے،اس موقع پر جماعت اسلامی سوات کے جنرل سیکرٹری حافظ اسر ار ، الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبید اللہ ، الخدمت سوات کے نائب صدر رشید احمد سواتی ، جماعت اسلامی کے مقامی رہنما مختار اسلام اور عبدالرحیم بھی موجود تھے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے عائشہ سید نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم دکھی اور مظلوم مسلمانوں کی خدمت کریں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مظلوم دکھی اور غریب لوگوں کی جماعت ہے۔
361 total views, 1 views today