بِشئی بانال سے عشق ہونے کی سبب اپنی سفری زندگی میں کئی بار محبوب کے وصال کو گیا ۔ کبھی تو محبوب نے بانہیں کھول کر میرا استقبال کیا اور کبھی برف کی سفید چادر اوڑھ کے الگ تھلگ بیٹھا رہا اور ازنِ دیدار نہیں ملا ۔
بِشئی بانال وادئ کالام کا وہ خوب صورت اور دل کش چراگاہ ہے جس کے ارد گرد طلسماتی خوب صورتی اور دل لُبھا دینے والی رعنائی پھیلی ہوئی ہے۔
یہ حسین ترین چراگاہ اپنی لازوال خوب صورتی اور غیر معمولی سحر انگیزی کے باوجود ابھی تک سیاحوں کی نظروں سے پوشیدہ چلا آرہا ہے، حالانکہ یہ چراگاہ اپنی منفرد ہئیت اور قدرتی ماحول کے لحاظ سے اس قدر وسیع اور قدرت کی بے پناہ فیاضی سے لبریز ہے کہ ایک بار اگر اس کی خوب صورتی، رعنائی اور دل کشی آنکھوں میں بسالی جائے تو اس کی دید کے لئے دل،رہ رہ کر بے چین ہو جاتا ہے۔
وادئ کالام کا یہ خوب صورت ترین چراگاہ کالام خاص سے مشرق کی طرف پانچ گھنٹوں کی مسافت پر واقع ہے۔
2,915 total views, 2 views today