سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) اصل تبدیلی کا عملی مظاہرہ سیکورٹی اورپروٹوکول نہ لینے کا اعزاز سوات سے تعلق رکھنے والے عزیز اللہ گران نے حاصل کرلیاحکومت کامیعاد ختم ہونے کے بعد ممبران اسمبلی اور وزراء کو دئیے گئے سیکورٹی تو کم کی گئی ہے یا مکمل طور پر واپس کردی گئی ہے جبکہ سرکاری پروٹوکول بھی ختم ہوگئی ہے سوات سے تعلق رکھنے والے عزیز اللہ گران تمام ممبران اسمبلی اور وزراء سیکورٹی اور سرکاری پر وٹوکول کے عادی بن گئے تھے ، اور گزشتہ پانچ سالوں تک ان کو یہی سہولیات میسر تھی ، ان کے علاوہ ان کے بھائیوں ، رشتہ داروں اورسیکرٹریوں یاپارٹی کے دیگر عہدیداروں کوبھی پولیس سیکورٹی دئیے گئے تھے ، اور تحریک انصاف کے یہی ممبران اسمبلی اور وزراء سرکاری پروٹوکول اورسیکورٹی کے اس حد تک عادی بن گئے تھے کہ جب وہ گھریاحجرے سے نکل جاتے تھے تو اگر ان کو اپنی سیکورٹی کے علاوہ مقامی پولیس سٹیشن کے پولیس موبائیل ان کے آگے سائرن بجاتے ہوئے نہ ہوتو وہ گھروں سے نہیں نکلتے ۔ تاہم یہ ان کا حق بھی تھا اور وہ اس کے عادی ہوگئے تھے ، اور جب یہ سہولیات ان سے واپس لے لی گئی تو اس کا تواثر ہوتاتھا۔ اوریہ اثر آئندہ کئی مہینوں تک ہوتارہیگا، لیکن ان عوامی نمائندوں میں ایک ایسا عوامی نمائندہ بھی شامل تھا جن کی خاکساری اور ملنساری کے ہرایک معترف ہے ، اوران کی سادگی اورخودکو عوامی خادم ظاہر کرکے عمران خان کے وژن کو عملی کرنے کی ایک جھلک ضرور تھی ، سوات سے ہی تعلق رکھنے والے عزیز اللہ گران خان پی ٹی آئی کی حکومت کا باقاعدہ حصہ رہا۔
1,333 total views, 7 views today