لاہور: پنجاب اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے دو نئے نام اوریامقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار دیئے جب کہ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے اوریا مقبول جان کا نام ہٹا کر ایازامیر کو نامزد کردیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے لئے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال اور سابق اپوزیشن لیڈرمحمودالرشید کی ملاقات ہوئی اور پی ٹی آئی کی جانب سے اسپیکر رانا اقبال کو مزید دو نام دے دیئے گئے تاہم کسی پر اتفاق نہ ہوسکا۔
ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے میاں محمود الرشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے اوریا مقبول جان اور یعقوب طاہر اظہار کے نام دئیے ہیں، ملاقات میں طے ہوا ہے کہ اتوار تک معاملے کو طے کرلیں گے اور جو نام دئیے ہیں کسی ایک پر اتفاق کرسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت انتخابات کا انعقاد بہت ضروری ہے اور ہم سب کا بھی اتفاق ہے کہ انتخابات 60 دن کے اندر شیڈول کے تحت ہوں۔
1,498 total views, 2 views today