سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما انجینئر عمر فاروق نے کہا ہے کہ ہم 2018 انتخابات میں پارٹی چیئرمین عمران کے وژن کی تکمیل چاہتے ہیں ، انتخابات میں جس کسی بھی پارٹی امیدوار کو ٹکٹ ملا بھر پور تعاون کریں گے ، انشاء اللہ عمران خان وزیر اعظم بن کر وطن عزیز پاکستان کو تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کریں گے اور کرپشن کا مکمل خاتمہ کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پارٹی قوائد کے مطابق میں نے حلقہ این اے 3اور پی کے 6کے ٹکٹ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کی ہوئی ہیں تاہم پارلیمانی بورڈ نے جس بھی امیدوار کے حق میں فیصلہ کیا ہم دن رات مہم چلائیں گے ، انہوں نے پارٹی ورکروں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کے وژن کی تکمیل اور ایک نئے پاکستان کے قیام کے لئے اپنے بچوں کا مستقبل شاندار بنانے کے لئے ایک جذبے کے تحت آئندہ انتخابات میں عمران خان کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں اور بلے کے نشان پر مہر ثبت کریں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ اور ملکی بحرانوں کا حل صرف عمران خان کے پاس ہی موجود ہے جس کے لئے 2018میں بھاری مینڈیٹ سے کامیابی نہایت ضروری ہے ، پارٹی ورکرز پارلیمانی بورڈ اور عمران خان کے فیصلوں کا انتظار کریں اور ہنگامی بنیادوں پر انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کریں اور ہر ایک امیدوار عمران خان سمجھ کر ان کی کامیابی کے لئے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں ۔
1,168 total views, 2 views today