کبل(تحصیل رپورٹر) سوات ہیومن رائٹس پروٹیکشن سوسائٹی کے چئیرمین محمد رحیم رما خیل ایڈوکیٹ نے آذاد حیثیت سے حلقہ پی کے 7کے لئے کاغذات نامزدگی سول جج سوم کبل و ریٹرننگ آفیسر اعجاز الرحمن کے پاس جمع کرادئے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رحیم ایڈوکیٹ نے کہا کہ حلقہ پی کے7آزاد امیدوار کے لئے موزون حلقہ ہے اس کے علاوہ مذکورہ حلقہ کے نامزد امیدواروں میں تاحال کسی کے پاس عوامی مفاد اور انسانی حقوق کے بنیادی ضروریات کے فراہمی اور مسائل حل کرنے کے لئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے اسی وجہ سے عوام ایک مخلص ایماندار اور خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار کینڈیڈیٹ کو کامیاب کرانے کے لئے پر عزم ہیں انہوں نے کہا کہ علاقے کے اکثریت لوگ انکے ساتھ ہیں اور انشا ء اللہ آئندہ الیکشن میں عوام کے ووٹ کی طاقت سے بھار ی اکثریت سے کامیاب ہوکر جملہ عوامی محرومیوں کا ازالہ کرتے ہوئے خوشحالی لائینگے۔
934 total views, 2 views today
Comments