سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات میں اختلافات کھل کر سامنے اگئے ، مختلف رہنماوں کی میٹنگ کے بعد ناراض اور نظریاتی کارکنوں نے ازاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف ضلع کے پرانے اور نظریاتی کارکن جس میں ضیائ اللہ عرف جانان نے حلقہ پی کے 5، زاہد خان عرف بازخان نے حلقہ پی کے 6،سعید نے حلقہ پی کے 7 ، سمیت دیگر کارکنان ازاد حیثیت میں الیکشن کے میدان میں اتریں گے، جس کی وجہ سے تحریک انصاف کی شکست یقینی ہو گئی ہے، اگر پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے اپنے پرانے نظریاتی کارکنوں کو نہیں منایا اور انہوں نے اپنی کاغذات واپس نہیں لئے تو پھر تحریک انصاف کے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز فضل حکیم، عزیز اللہ گران، شیر رحمان، ڈاکٹر امجدکی شکست یقینی ہوجائے گی۔
1,362 total views, 2 views today