سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ہی قوانین کو پاوں تلے روند ڈالا، دھرنے میں شرکت نہ کرنے اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں جانے والے ممبر پی ٹی ائی سلیم الرحمان کو پارٹی نے این اے 3 کا ٹکٹ دیدیا، اگر چہ پی ٹی ائی کے قائد عمران خان بارہا یہ کہہ چکے ہیں کہ دھرنے میں اسمبلی اجلاس جانے والے اراکین اسمبلی پی ٹی ائی کا حصہ نہیں رہیں گے، اس کے باوجود تحریک انصاف نے دوسرے حلقہ سے تعلق رکھنے والے سابقہ ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان کو ٹکٹ دیدیا، سلیم الرحمان سے اپنے سابقہ حلقہ این اے 2 کے عوام ناراض ہیں کیونکہ وہاں پر کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے جبکہ کارکن اس وجہ سے بھی ناراض تھے کہ سلیم الرحمان نے پارٹی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی ، اس کے باوجود اس کو این اے 3 کا اہم ترین ٹکٹ دیا گیا
سوشل میڈیا پر سلیم الرحمان کو ٹکٹ دینے کی شدید الفاظ میں مزمت کی جارہی ہے، سوات سے تعلق رکھنے والے پی ٹی ائی کے اہم ترین رہنماوں نے بھی اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔
1,182 total views, 2 views today