مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام )الیکشن 2018مٹہ کے حلقہ پی کے اٹھ اور پی کے نو پر امیدواروں کے طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ تیزی کیساتھ جاری دونوں حلقوں پر بہت سخت مقابلے کی توقع اس وقت تک الیکشن دنگل میں دونوں صوبائی حلقوں سے بہت مضبوط امیدواروں نے کاغذات جمع کرکے مقابلوں کو سخت ہونے کی نوید سنادی ہے اب تک کاغذات جمع کرنے والوں میں سابق وزراء اور نئے امیدوار شامل ہے کاغذات جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے تفصیلات کے مطابق اس وقت مٹہ تحصیل کے دونوں صوبائی حلقوں پی کے اٹھ اور پی کے نو پر امیدواروں کے طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کی ہے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ائندہ الیکشن مین ان دونوں حلقوں پر بہت سخت مقابلہ ہوگی اور خاص کر حلقہ پی کے نو پر تو مقابلے کی اپنے ایک انداز ہوگی اب تک جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کی ہے ان میں حلقہ پی کے اٹھ پر سابق صوبائی مشیر محیب اللہ خان پی پی پی کے سید اکبر خان پی ایم ایل ن کے عظمت علی خان مضبوط امیدوار ہے جبکہ پی کے نو پر اس وقت سابق صوبائی وزیر محمود خان سابق صوبائی وزیر محمد ایوب خان متحدہ مجلس عمل کے ڈاکٹر امجد علی پی ایم ایل ن کے عبداللہ خان قومی وطن پارٹی کے نصراللہ خان پی پی پی کے سید ناصر علی شاہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماء ازار امیدوار ثمر خان اور دیگر شامل ہے جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ تاحال تیزی کیساتھ جاری ہے اور یہ سلسلہ گیارہ جون تک جاری رہیگی لیکن اس وقت تک جمع ہونے والے کاغذات نامزدگی سے اس بات مین کوئی شک نہیں کہ ان دونوں اہم حلقوں پر کانٹے دار مقابلے ہونگے اور دونوں سابق صوبائی وزراء کو اپنے اپنے حلقے بچانا کوئی بچوں کی کھیل یا 2013کے الیکشن جیسے صورتحال نہیں ہوگی اور اس بار دونوں سابق صوبائی وزرا محمود خان اور محیب اللہ خان کو اپنے اپنے حلقے میں کامیابی کیلئے بہت مشکلات کی سامنا ہوگی کیونکہ اس بار پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں الیکشن لڑینگے کیونکہ 2013میں تو الیکشن ان امیدوارں کیلئے بچوں کی کھیل بن کر ہوا تھا لیکن شاید اس بار صورتحال مختلف ہو اور ہو سکتا ہے اس بار نتائج بھی مختلف ہو
1,016 total views, 2 views today