سوات(خورشیدعلی)ضلع سوات میں سیاحوں کا رش ہوٹل کم پڑگئے ، سڑکیں بند، سیاح سڑکوں پر رات گزارنے لگیں، ضلعی انتظامیہ سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں، تفصیلات کے مطابق ضلع سوات انے والے سیاحوں میں ریکارڈ حد تک اضافہ ہوگیا ہے، سوات کے سیاحتی علاقوں کو جانے والے سڑکیں مدین کے قریب سے رش کی وجہ سے بلاک ہوگئیں ہیں، ٹریفک پولیس نہ ہونے کی وجہ سے سڑک گھنٹوں گھنٹوں سے بند ہے، سیاحوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سڑک کھولنے کیلئے فوری اقدامات کرے،
دوسری طرف سوات میں سیاحوں کی رش کی وجہ سے ضلع بھر کے ہوٹلز کم پڑ گئے ہیں، سیاحوں نے گزشتہ رات سڑکوں، پارکوں اور دریائے سوات کے کنارے گزاری ہے، ان سیاحوں نے کمشنر مالاکنڈڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مختلف جگہوں پر سیاحوں کیلئے ٹینٹ ویلج بنائیں تاکہ وہ رات ارام سے گزار سکیں۔
2,763 total views, 8 views today