لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک ہے مریم نواز نے کہا ہے کہ ابو اور میں نے امی کو بہت آوازیں دیں مگر وہ جواب نہیں دیتیں۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو اور میں نے امی کو بہت آوازیں دیں مگر وہ کوئی جواب نہیں دیتیں، دل کرتا ہے امی آنکھیں کھولیں اور بات کریں، والدہ کی طبیعت تاحال تشویشناک ہے اور فی الحال ڈاکٹرز ان کی صحت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ رہے۔ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ دعائیں سنتاہے اور قوم میری امی کے لئے دعا کرے جب کہ بلاول کا کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا اور پھول بھجوانے پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اللہ بلاول بھٹوزرداری کی والدہ کے درجات بلند کرے۔
1,094 total views, 2 views today