سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ن لیگ ٹکٹوں کی تقسیم اور رائیل فیملی کو نظر انداز کرنے پر کارکن ناخوش ،ائندہ لائحہ عمل چند روز میں طے کرنے کا فیصلہ ،با خبر زرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سوات میں ٹکٹوں کی تقسیم میں حال ہی میں شامل ہونے والے رائیل فیملی کی اہم شخصیت پی ٹی ائی کے سابق ایم این اے مسرت احمد زیب اور انکے بیٹے عمر فاروق کو نظر انداز کرنے پر کارکنوں میں شدید تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ دونوں کو نظر انداز کرنا سراسر ظلم اور زیادتی ہے کیونکہ انکے خاندان کی سوات کیلئے قربانیاں قابل تعریف ہے اور انہوں نے اس وقت میں نواز شریف کا ہاتھ تھاما جب سب لوگ انہیں چھوڑ کر جا رہے تھے اس وجہ سے انہیں ٹکٹ نہ دینا سراسر نا انصافی ہے انکے خاندانی زرائع کے مطابق مسرت احمد زیب نے این اے تھری اور انکے بیٹے نے پی کے پانچ کیلئے کاغذات جمع کرائے تھے ،جب اس سلسلے میں مسرت احمد زیب سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا ایک ادنی کارکن کی حیثیت سے پارٹی کیلئے اپنی خدمات پیش کرتا رہیگا عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گا ۔
1,678 total views, 2 views today