سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ٹکٹوں کی تقسیم پر پاکستان مسلم لیگ ن اور قومی وطن پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے اگئے ،متعدد سیاسی رہنماوں نے استفے دے دئے دیگر پارٹیوں میں اڑان بھرنے کیلئے تیار ،شوکت علی نے قومی وطن پارٹی پی کے پانچ سے آزاد حیثیت الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ،سوات میں عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور قومی وطن پارٹی میں اختلافات کھل کر سامنے اگئے ہیں اور دونوں پارٹیوں میں گروپ بندی نے مقامی قائدین کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے ،قومی وطن پارٹی پی کے پانچ کا ٹکٹ ڈوژنل چیر مین فضل رحمن نونو کو ملنے کے بعد رہنماوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پی کے پانچ ،مینگورہ سٹی اور یوسی لنڈے کس کی مکمل تنظیم نے پارٹی رکینیت سے استفے دے دئے ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک اہم اجلاس میں یونین کونسل مکان باغ لنڈے کس کے سابق تحصیل کونسلر شوکت علی خان کو متفقہ طور پر پی کے پانچ کیلئے امیدوار نامزد کردیا ہے اور انہوں نے ازاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا جس پر ان سے جرگوں نے رابطہ تیز کردیا ہے لیکن انہوں نے ایک شرط رکھی ہے کہ پی کے کا ٹکٹ انہیں دیا جائیں تب وہ راضی ہونگے دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد شدید اختلافات کھل کر سامنے اگئے ہیں اور ن لیگ میں واضح گروپ بندی سامنے اگئی ہے اور گزشتہ روز ایک خفیہ مقام پر ن لیگ کے نظریاتی رہنماوں کا ایک اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ سوات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹوں کی تقسیم منصفانہ طریقے سے نہیں کی گئی ہے اور یہاں تک ایک ایک امیدوار کو زمین میں راستہ دینے پر انہیں ٹکٹ دیا گیا ہے جس پر انہوں نے ائندہ لائحہ عمل اور الیکشن کیلئے چند روز میں اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا جس میں ائندہ کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا ۔
1,118 total views, 2 views today