مٹہ (سوات نیوزڈاٹ کام)تعلیم ہی ہمارے پاس واحد راستہ رہ گیاہے جو کہ اس فتنے کے دور میں ہمیں اور ہمارے آنے والے نسلوں کومشکلات اور پریشانیوں سے نکال سکتا ہے۔نیک محمد (ڈپٹی سیکرٹری فنانس خیبر پختونخواہتفصیلات کیمطابق گزشتہ روز مٹہ کے علاقے گوالیری میں اقراء پبلک سکول اینڈ گرلز کالج میں ایک پرقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔یہ تقریب اقراء سکول اینڈ کالج کے 25 سال کامیابی کیساتھ پوری ہونے کی خوشی میں سکول کے بچوں اور اساتذہ کرام نے سلور جوبلی کے طور پر منایا گیا۔تقریب میں علاقے کے معززین کے علاوہ بچوں کے والدین اور عام عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سیکرٹری فنانس خیبر پختونخواہ جناب نیک محمد تھے جبکہ،سیکرٹری BISEسوات محمد اسحاق اور اسسٹنٹ کنٹرولر BISEفضل خالق نے بھی شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئے۔اس موقع پر سکول کے بچوں خاص طور پر سید واثق باللہ،نصرین غفور،اور عبیداللہ نے مختلف قسم کے حمدیں، تقاریر،نعتیں،نظمیں،اور مزاحیہ قسم کے ٹیبلوں کا اہتمام کرکے تقریب میں شریک عوام سے خوب داد وصول کی۔ان کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر مردان جناب عمران ،پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول شاہ ڈھیرئی جناب محمد ھاشم اور پریذڈنٹ پرائیویٹ سکول جناب عبدالجلیل نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور عوام بالخصوص بچوں کے والدین کو تعلیم کے اہمیت اور اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت اور ان کی نگرانی کرنے میں کوئی کثر نہ چھوڑنے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔اس کے علاوہ ڈایریکٹر آف اقراء سکول اینڈ گرلز کالج خائستہ باچا اور پرنسپل اف دی سکول جناب انور علی خان جوکہ خائستہ باچا کا بیٹا ہے نے سکول کی کارکردگی کے حوالے سے اور بچوں کے ساتھ اساتذہ کرام کی محنت اور لگن کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی ۔تقریب کے مہمانان خصوصی نے سکول کے بچوں میں بہتر کارکردگی پر شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔آخر میں جماعت اسلامی کے سابقہ MNAڈاکٹر فضل سبحان نے اختتامی دعا آدا کی ۔
1,192 total views, 2 views today
Comments