سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ملم جبہ سم سنز پراجیکٹ پر منچھلے نوجوانوں کا دھاوا ،ہوٹل اہلکاروں پر تشدد توڑپھوڑ،ہوٹل انتظامیہ نے احتجاجاًہوٹل غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا ،زرائع کے مطابق گزشتہ روز سوات کے پرفضاء مقام ملم جبہ میں سیر وفتریح کیلئے انے والے منچھلے نوجوانوں نے سم سنز ہوٹل میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی جس پر ہوٹل سیکورٹی نے انہیں روکا تومنچھلے نوجوانوں نے بیر ئر پھینک کر ہوٹل سیکورٹی اور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی ،ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس موقع پر پولیس اہلکار موجود تھے اور انہوں نے تشدد کرنے والوں کو نہیں روکااور خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے رہے ،انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر سیاحوں کے زیادہ رش کے پیش نظر پولیس کو پہلے ہی سیکورٹی کی فراہمی کیلئے درخواست دی تھی لیکن انہوں نے سیکورٹی نہیں فراہم نہیں کی جس کے وجہ سے ناخوشگوار واقعہ پیش ایا ،واقعے کے بعد سم سنز ہوٹل انتظامیہ نے ہوٹل اور چیر لفٹ کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا اور مطالبہ کیا کہ جب تک سیکورٹی کا مسئلہ حل نہیں کیا جاتا ہوٹل بند رہیگا ۔ا س سلسلے میں جب پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
1,054 total views, 2 views today