سوات (وقار سواتی سے ) پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 4کے نامزد امیدوار و ڈپٹی جنرل سیکرٹری سابق ممبر قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ اپنے دور میں اسمبلی فلور پر عوام کے حقو ق کے لئے بھر پور آواز ٹھایا ہے ، عوام کے خدمت کے لئے ہر وقت تیارہوں ،پختونوں کے دعویداروں نے پختونوں کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ، پختونوں کی علمبرداروں نے سوات کے غیور پختونوں کو دہشتگردی کے دور میں بے یارو مدد گار چھوڑدی تھیں ، جبکہ نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیں اٹک کے مقام پر پنجاب پر بند کئے تھے ، باہر ممالک میں رہنے والے مسافر بھائیوں کے بھر پور جدوجہد کیا اورانشاء اللہ وفاق میں حکومت انے والا ہے تو انشاء اللہ مسافر بھائیوں کے لئے سب سے پہلے قانون سازی کریں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کبل میں حاجی فضل مولا کے رہائش گاہ پر پارٹی وکروں کے الیکشن بارے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پختونوں کے سب سے بڑا نمائندہ جماعت ہے ، کارکنان گلی گلی میں عمران خان کا پیغام پہنچا دیں ۔ اجلاس سے نامزد امیدوار برائے پی کے 6اور پی کے 7 سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پارٹی کا ہر فیصلہ قبول ہے ،اپنے دور حکومت میں صحت ،تعلیم ،انفراسٹرکچر سمیت مختلف مد میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ، اجلاس سے پاکستان تحریک انصاف مالاکنڈ ڈویژن کے سینئر نائب صدر حاجی فضل مولا نے کہا کہ ائندہ دور پاکستان تحریک انصاف کا ہے اور ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہوگا ، انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان متحد ہے اور انتخابات کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں ۔ اجلا س میں بڑی تعداد میں پارٹی ورکروں نے شرکت کی جبکہ کارکنوں کے جانب سے مراد سعید اور ڈاکٹر امجد کو بھرپور تعاون کے یقین دہانی بھی کرادی ۔
856 total views, 2 views today