بریکوٹ(ریاض احمد سے)بریکوٹ ،تجاویزات کے خلاف اپر یشن ،تاجر برادری نے انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ بریکوٹ بازار سے بجلی اور ٹیلفون کھمبے ہٹایا جا ئے، بازار میں سٹرک کے دونوں اطراف غیر قانونی کارپارکنگ ختم کیا جا ئے، این ایچ اے کے مارکنگ تک سرکاری حدود ہیں ۔ لیکن این ایچ اے کے مارکنگ سے بھی تجاویز کرنا تاجربرادری کو بلا جواز تنگ کرنے کی مترادف ہیں بریکوٹ ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر کا فوری تبادلہ کیا جا ئے، انتظامیہ ایس ایچ او تھانہ غالیگے کے زریعے اے سی بریکوٹ شکیل احمد نے آج 9 بجے اپنے دفتر میں تاجری برادری کا اجلاس طلب کرلیا۔تاجربرادری نے ایس ایچ او تھانہ غالیگے امتیاز خان کے یقین دہانی پر احتجاجی مظاہر ہ ختم کرکے پر امن طور منتشر ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بریکوٹ انتظامیہ ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر محسن حبیب نے بریکوٹ بازار میں فٹ پاتھ اور شٹر سے باہر سامان رکھنے کے خلاف اپر یشن دکانداروں کوہدایات جاری کرتے ہو ئے کہاکہ شٹر سے باہر کسی قسم کا سامان تجاویزات کے زمرے میں آتی ہے۔تمام دکانداران اپنے سامان کو دکانوں تک محدود کر یں بصورت دیگر سامان بحق سرکاری ضبط اور دکاندارکے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جا ئیگی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ٹریڈ یونین بازار بریکوٹ کے صدر معراج الدین تنہا۔ سابق چیرمین تلاوت خان ، جنرل سیکرٹری جمشید خان، رضاخان، عزیزاللہ۔گل غلام و دیگر افراد پر مشتمل ایک وفد نے ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محسن حبیب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ طویل بحث مباحثہ کے بعد مذاکرات ناکام ہو ئے اور بریکوٹ ٹریڈیونین نے بریکوٹ بازار چوک میں احتجاجی مظاہرہ کی کال دے دی، احتجاجی مظاہر ے سے بریکوٹ بازار صدرمعراج الدین تنہا ، جنرل سیکرٹری جمشید خان، عزیز احمد ، رضاخان، باچا گل۔ عزیزاللہ ،و دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بریکوٹ انتظامیہ محکمہ واپڈ اور محکمہ ٹیلفون کے سامنے بے بس ہے۔ بریکوٹ بازار میں روڈ کے دونوں اطراف بجلی اور ٹیلفون کے کھمبوں کو پہلے ہٹایا جا ئے کیونکہ تمام رکاوٹین ان کھمبوں کیوجہ سے ہیں، ساتھ ہی بریکوٹ بازار میں روڈ کے دونوں اطراف غیر قانونی پارکنگ کی وجہ عوام اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے غیر قانونی پارکنگ ختم کیا جا ئے، تجاویزات کیخلاف اپر یشن میں بریکوٹ بازار دکانداروں اور مالکان نے مثالی قربانی دیکر این ایچ اے کے مارکنگ تک اپنے مدد آپ کے تحت تمام تجاویزات کو ہٹادیئے ۔این ایچ اے مارکنگ تک سرکاری حدود ہیں جو مانتے ہیں لیکن این ایچ اے کے حدود سے بھی آگے تک دکاندار تنگ کرنے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا ہے۔ لیکن انتظامیہ تاجربرادری کے صبر امتحان نہ لیں اور دکانداروں کوبے جا تنگ نہ کریں ، بریکوٹ اسٹنٹ کمشنر شکیل احمد جان نے ایس ایچ او تھانہ غالیگے امتیاز خان کے زریعے مظاہرین کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دیکر آج 9 بجے مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ۔ایس ایچ او تھانہ غالیگے امتیاز خان کے یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور منتشر ہو گئے۔
996 total views, 2 views today
Comments