سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)عام انتخابات 2018کے سلسلے میں صوبے کے باقی حصوں کی طرح سوات میں بھی انتخابی امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے کے بعد بدھ سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کا آغاز ہو گیا ہے سوات میں قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کے آٹھ حلقوں کے لیے مجموعی طور پر 234امیدواروں نے کاغذات جمع کئے تھے جن میں دس امیدواروں کے کاغذات مختلف وجوہات پر مسترد ہوئے ۔واضح رہے کہ حالیہ مردم شماری کی رو سے سوات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کا ایک ایک حلقہ بڑھ چکا ہے ضلعی الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلافت تمام اپیلیں اگلے ایک ہفتے کے اندر 27جون تک نمٹا دی جائیں گی جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کر دی جائے گی اپیلوں کی وصولی کے لیے مینگورہ میں پشاور ہائی کورٹ بنچ کے علاوہ پشاور میں صوبائی سطح پر دو ایپلیٹ ٹریبونل بھی قائم کئے گئے ہیں۔
1,092 total views, 2 views today