سوات (وقار سواتی سے ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما اور متوقع امیدوار حلقہ این اے فور سردار شہزاد گوجر نے آئندہ عام انتخابات کے لئے سیاسی کمپئن کا آغاز کردیا ، بیاکند میں اپنے برادری اور عوام کے ساتھ صلاح مشورے شروع کردئے ، پارٹی رہنماوں اور کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں عوام ساتھ تھے ، اس موقع پر بیاکند میں سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سردار شہزاد گوجر نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم میں ہم متحد ہیں ، حلقہ این اے فور میں ایم ایم اے کے ساتھ عوام کی بڑی قوت موجود ہے ، عوام ساتھ دیں تو آئندہ عام انتخابات میں حاصل کرکے عوام کے محرومیوں کا آزالہ کروں گا ، انہوں نے کہا کہ ائندہ عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل سوات سے کلین سویپ کریں گے اور صوبے میں ایم ایم اے کا حکومت آئیگا ، اجتماع سے سردار ذولفقار ایڈوکیٹ ،عبدلستار ،ناظم آشفاق خان ایڈوکیٹ ،جہانزیب لالا ،مولانا عرفان اللہ ، مفتی عارف اللہ ،عبدالعزیز اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ان کے ساتھ گوجر برادری اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھے ، ۔
1,066 total views, 2 views today
Comments