مٹہ(سوات نیوزڈاٹ کام)قومی وطن پارٹی کا ایک اہم اور پروقار شمولیتی تقریب مٹہ کے علاقے اغل میں منعقد ہوئی جس میں علاقے کے مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر کثیر تعداد نے ملک کی دوسری سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوئے اور QWP میں شمولیت کے اعلانات کردئے۔اس موقع پر QWPکے صوبائی نائب چئیرمین شیربہاد ر زادہ خان NA2 کے نامزد امیدوار حاجی تل حیات خان،PK9 کے نامزد امیدار نصرواللہ خان ناصر ،اضغر خان،محمد اعضم،ڈاکٹر اشرف،ڈاکٹر جاوید و دیگر معززین نے شرکت کرنے والوں کو ٹوپیاں پہنائے اور انہیں پارٹی میں شمولیت کرنے پر مبارکباد دی۔شمولیت کرنے والوں میں اشرف،اکبر خان،مومن ،انور اللہ،لالا،انور اللہ،سلطان،شیرین کاکا،تور دادا،پاچا گل،ودیگر شامل تھے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی وطن پارٹی کے مشرانوں کا اس علاقے میں بہت زیادہ خدمات ہیں اور انشاء اللہ ہم اس الیکشن میں قومی وطن پارٹی کو صوبے اور مرکز دونوں میں کامیاب کرانے کیلئے مالی و جانی کوششیں کریں گے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یر بہادر زادہ خان،تل حیات خان اور نصرواللہ خان و دیگر کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں ہمارے صوبے پر 157ارب کا قرضہ تھا جبکہ اب ہم پر 357 ارب کا قرضہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب آفتاب احمد خان شیر پاو اس صوبے کا زیر اعلی تھے تو انہوں نے ضلع سوات کے پہاڑی علاقوں میں 250سے زیادہ بچوں کے لئے سکولز تعمیر کئے تھے۔اس طرح سوات میں پاسپورٹ آفیس اور وینئی پل بھی آفتاب احمد خان شیر پاو کے کارنامے ہیں۔
1,224 total views, 2 views today