مٹہ ( رحیم خان )پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈریجن کے صدر اور نامزد امیدوار حلقہ پی کے 9 محمود خان نے کہا ہے کہ عوام آئندہ الیکشن میں پہلے سے زیادہ پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کرکے انشاء اللہ اس دفعہ صوبے کیساتھ مرکز میں بھی پی ٹی ائی کے حکومت ہوگی حکومت عوام ایک نئے پاکستان کیلئے پی ٹی آئی کا ساتھ دیں جو کام انہوں نے صرف پانچ سال کی حکومت میں کی ہے وہ باقی تمام حکومتوں نے ملکر نہیں کیا ہے ہم نے صوبے میں لوٹ مار کی نظام کو ختم کرکے انصاف عوام کے دہلیز پر دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ چپریال اویشاہ میں ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دیگر قائدین نے بھی خطاب کی جبکہ اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کی بڑی تعداد میں خاندانوں نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی اعلان کی جن کو پارٹی قائدین نے ٹوپیاں پہنا کر مبارکباد دی مقررین نے کہا کہ ایک ترقیافتہ اور انصاف پر مبنی نئے پاکستان بنانے کیلئے عوام کو ائندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینا ہے کیونکہ اس ملک کو موجودہ تمام مشکلات اور مسائل سے نکالنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں اس وقت پاکستان تحریک انصاف میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ 25جولائی پر صوبے کیساتھ ساتھ پوری ملک میں نئے پاکستان کی اغاز ہوگی اور صوبے کیساتھ ساتھ مرکز میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے نو میں جو کام انہوں نے صرف پانچ سال میں کی ہے وہ پچھلے تمام حکومتوں نے ملکر نہیں کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام کی اعتماد پاکستان تحریک انصاف پر پہلے سے کئی گنازیادہ ہوچکی ہے اور انشاء اللہ ائندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے نو پر پہلے زیادہ ووٹ لیکر کامیابی حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام ان لوگوں کے ائندہ لیکشن میں راستہ روک لیں جنہوں نے ہمیشہ سے غریب عوام کی حقوق اور سرکاری خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر اپنے جیبوں کو بھر لی ہے اور عوام کو دھوکے اور جھوٹ کی علاوہ کچھ نہیں ملا۔
1,014 total views, 2 views today