سوات(خورشید علی )ایم ایم اے نے سوات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولہ فائنل کردیا، جماعت اسلامی چار صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست پر میدان میں اترے گی، جمیعت علمائ اسلام کے حصے میں پانچ صوبائی اور دو قومی اسمبلی کی نشستیں ائیں، جمعیت علمائ اسلام نے حلقہ این اے 3سوات سے مولانا حجت اللہ اور این اے 4سے سابق صوبائی وزیر قاری محمود کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ اسی طرح صوبائی حلقہ پی کے 3کے لئے علی شاہ ایڈوکیٹ ،پی کے 4کے لئے ثناء اللہ ،پی کے 6کے لئے شاہی نواب باچا اور پی کے 9کے لئے ڈاکٹر امجدعلی کو ٹکٹ جاری کئے ہیں،اسی طرح جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی کے حلقہ دو پر نوید خان ، صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی کے 2سوات سے بخت امین کریمی ، پی کے 5 سے سابق ایم پی اے محمد امین ، پی کے 7 سے سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو اور حلقہ پی کے 8سے سابق ایم این اے ڈاکٹر فضل سبحان کو ٹکٹ جاری کئے ہیں، تاہم ابھی تک دونوں جماعتوں نے اکٹھے الیکشن کمپین شروع نہیں کی ہے۔
1,222 total views, 2 views today