سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)پی کے پانچ سے ازاد امیدوار شوکت علی خان نے انتخابی مہم کا اغاز کردیا ،مکان باغ میں دفتر کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت ،حلفا کہہ دیا آپ لوگوں کے حقوق پر کبھی سودا بازی کی ہے نہ ائندہ کرونگا ،اللہ نے موقع دیا تو اپ لوگوں کی تقدیر بدلنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا ،شوکت علی خان ،گزشتہ رات مکان باغ میں پی کے پانچ سے قومی وطن پارٹی کے ناراض رہنماء اورآزاد امیدوارشوکت علی خان نے باقاعدہ اپنے انتخابی مہم کا اغاز کردیا اس موقع پر الیکشن افس کا بھی افتتاح کیا گیا ،افتتاحی تقریب میں بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق تحصیل کونسلر کے امیدوار عرفان خان ،اقبال حسین بالے اور امیدوار شوکت علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی کیلئے زندگی کے چونتیس سال دئے لیکن انہوں نے مجھ سے بے وفائی کی اور اب آپ لوگوں اور قومی وطن پارٹی کے کارکنوں کی اسرار پر میدان میں نکلو ہوں تو اپ لوگوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا ونگا انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے لیکن آج اپ لوگوں کا ہجوم اور محبت دیکھ کر میں نے یہ سیٹ جیت لیا ہے اب مجھے ہار جیت کی کوئی پرواہ نہیں انہوں نے کہا کہ میں حلفا کہتا ہوں کہ تحصیل کونسل میں کبھی اپ کے حقوق پر سودا بازی نہیں کی ہے اور نہ ہی ائندہ کرونگا میرا مقصد صرف اور صرف اپ لوگوں کی خدمت اور اس علاقے کی خوشحالی ہے جس کیلئے مجھے کسی سیٹ کی ضرورت نہیں ہے اور اگر اپ لوگوں نے پی کے پانچ کیلئے میرا انتخاب کیا تو میرا وعدہ ہے کہ اپ لوگوں کے تمام تر مسائل دور کرنے کی کوشش کرونگا اور علاقے کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاونگا اس موقع پر قومی وطن پارٹی سے متعدد افراد نے انکی حمایت کا اعلان کیا ۔
1,714 total views, 2 views today