سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سیدو گروپ اف ٹیچنگ ہسپتال میں کلاس فور انٹرویوایک بار پھر ملتوی ہونے کیخلاف نوجوانوں کا احتجاج،انٹرویو سے قبل خفیہ طور پر 20 افراد کے ارڈر نکالنے کا انکشاف ، سوات کے شہری اور دیہی علاقوں سے انے والے نوجوانوں ، مزارعین اور سن کوٹہ کے تحت ملازمیتیں نہ ملنے اور مسلسل انٹرویوغیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کیخلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر مزارعین اور مالکان کے سرپرست اسماعیل ، ڈبل ایم اے کے حامل نوجوان عابد علی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پی ٹی ائی کی حکومت میں پانچ سال تک انتظار کیا اور ممبران اسمبلی نے بھی انٹرویوز کو مسلسل ملتوی کردیا ، اور نگران حکومت میں ایک بار پھر انٹرویو کیلئے نوجوانوں کو بلایا گیا تاہم انٹرویو کو کینسل کردیا گیا نوجوانوں کا اس سلسلہ میں کہنا تھ اکہ داکٹر جھانگیر ایم ایس کے شکرگزار ہیں تاہم چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر تاج محمد خان کیخلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے کہا کہ اس سے قبل لئے گئے 20 افراد کے ارڈر کو بھی کینسل کرکے تحقیقات کی جائے ، نوجوانوں کا مزید کہنا ہے کہ انٹرویو کینسل کرنے کی نوٹیفیکیشن ہوئی ہے تاہم منظر عام پر کچھ نہیں، عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے
854 total views, 2 views today