سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات سمیت مالاکنڈڈؤیژن میں اج مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی جارہی ہے، مالاکنڈڈویژن کی تاجر برادری کی اپیل پر پورے مالاکنڈ میں تاجربرادری نے اپنی دکانیں کاروباری مراکز بند کردی ہے،
سوات کے ٹریڈ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم خان کا کہنا ہے کہ سوات کا ادغام 1969 میں ایک معاہدے کے تحت ہواتھا جس میں اس پورے وادی کو ایک سوسال تک ٹیکسوں سمیت دیگر مراعات میں خصوصی چھوٹ دی گئی تھی ، تاہم گزشتہ حکومت نے فاٹا کیساتھ پاٹا کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کردیا جس کیخلاف اج مالاکنڈڈویژن میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک کا باقاعدہ اغاز کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ مالاکنڈڈؤیژن کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ اور ارٹیکل 247 کا خاتمہ کسی بھی صورت تسلیم یا منظور نہیں کیا جائیگا۔
1,246 total views, 2 views today