مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام) مٹہ میں ٹریفک کی مختلف واقعات میں دو افراد جان بحق پانچ زخمی زخمیوں میں بعض کو زیادہ زخمی ہونے سے کیوجہ سے مٹہ ہسپتال سے سیدوشریف ہسپتال منتقل کی گئی ہے پولیس نے رپورٹ درج کی ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں میں مٹہ تحصیل کے مختلف ٹریفک حادثات میں دوفراد جان بحق ہوکر متعدید زخمی ہوئے پہلا واقعہ میں ایک موٹرسائیکل اور فلائنگ کو چ کے درمیان تصادم ہوا جس میں موٹر سائیکل سوار سترہ سالہ عطاء اللہ ولد عثمان سکنہ توتکے مٹہ جان بحق ہوئے جبکہ کوزہ درشخیلہ میں ایک سوزکی نے ایک شخص عزیز الرحمان ولد زرین کو ٹکر ماردی جس وہ بھی جان بحق ہوا جبکہ برہ درشخیلہ میں موٹر سائیکل اور فلائینگ کوچ کے درمیان تیسرا حادثات ہوکر اس میں موٹر سائیکل سوار حبیب اللہ ولد صاحب زرین سکنہ اشاڑے زخمی ہوا جن کو مٹہ ہسپتال سے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ادھر بیدرہ کی قریب ایک موٹر کار الٹنے سے چار افراد زخمی ہوئے جن میں بعض کو مٹہ ہسپتال سے زیادہ زخمی ہونے کی صورت میں سیدوشریف ہسپتال منتقل کئے گئے پولیس نے تمام واقعات میں رپورٹ درج کی ہے
مٹہ دریائے سوات سے نامعلوم شخص کی لاش برامد لاش مٹہ ہسپتال لائی گئی شناخت کیلئے تلاش شروع تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دریائے سوات سے مٹہ باماخیلہ کی مقام پر ایک نامعلوم شخص کا لاش برامد ہوا جن کو شنا خت کیلئے مٹہ ہسپتال لائی گئی جبکہ دوسرے جانب اس لاش کی شناخت کیلئے کوشش جاری ہے
1,212 total views, 2 views today