سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف ان کی بیٹی مریم نوز کو قید کی سزاکے فیصلے کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکروں کا سوا ت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، نعرہ بازی ، حلقہ این اے تھری سے قومی اسمبلی کے امیدوار اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف انتخابی مہم کے حوالے ن لیگ اور جے یو آئی کا مشترکہ مشاورتی اجلاس ، گھر گھر تک شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کا پیغام پہنچانے کا عزم ، سوا ت پریس کلب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عبدالرحیم خان کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں جے یو آئی ف کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور ضلعی جنرل سیکرٹری اسحاق زاہد ، محمد اعجاز ، مولانا فضل ربی ، لیگی رہنما سید صادق عزیز باچا ، ملک بیرم خان ، سید اکبر شاہ لالا ، ضلعی کونسلر فضل معبود خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سوات کی تعمیر و ترقی اور عوامی محرمیوں کے ازالے کے لئے دن رات ایک کرکے شہباز شریف کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے ، سوات کی محرمیوں کے ازالے کے لئے ایک سنہری موقع ہاتھ میں آیا ہے سواتی عوام کسی بھی صورت اس موقع کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ، اسحاق زاہد نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ میاں شہباز شریف کی حمایت کا فیصلہ ہمارے قائد مولانا فضل الرحمن نے کیا ہے اسلئے جے یو آئی کے ورکرز شہباز شریف کی کامیابی کے لئے بھر پور مہم چلائیں گے ، صدارتی خطاب کرتے ہوئے عبدالرحیم خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی خالق جماعت ہے اور اس کے صدر شہباز شریف ایک صالح قیادت اور ترقی کا نام ہے ، ہمارا مقابلہ بے ضمیر لوگوں سے ہیں جنہوں نے خواتین کو ٹوپیاں اور نوجوان کے گلوں میں دوپٹے ڈالے ہیں اسلئے لیگی ورکرز اور جے یو آئی کی اراکین ترقی کی حمایت شہباز شریف کی کامیابی کے لئے بھر پور مہم چلائیں ، مشاورتی اجلاس کے بعد مظاہرہ کیا گیا جس میں نواز شریف کو 10سال ، مریم نواز کو 7سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال سزا دینے کے فیصلے کی مذمت کی گئی اور نواز شریف کے حق میں نعرہ بازی کی گئی اور کہا کہ 25جولائی کو عوام اس ظالمانہ فیصلے کو مسترد کریں گے ۔
2,020 total views, 2 views today
Comments