سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )جمعیت علماء اسلام سوات نے قومی اسمبلی کے نشست پر شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کردیا، گھر گھر مولانا فضل الرحمان کا پیغام پہنچانے کا عزم کا اظہار، سوات پریس کلب میں جمعیت علماء اسلام اور ن لیگ کے قائدین کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو ائی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور ضلعی جنرل سیکرٹری اسحاق زاہد ، محمد اعجاز ، مولانا فضل ربی ، لیگی رہنما سید صادق عزیز باچا ، ملک بیرم خان ، سید اکبر شاہ لالا ، ضلعی کونسلر فضل معبود خان اور دیگر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 3پر شہبازشریف کی حمایت کا اعلان کیا ہے ، اب جے یو ائی کے ہر کارکن اور رہنماء پر لازم ہے کہ وہ 25 جولائی کو قومی نشست پر شہباز شریف کو کامیاب بنائیں اوران کیلئے بھر پور مہم چلائیں
60 total views, 2 views today
Comments