راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مسلح افواج کے افسران اور سپاہی بھاشا اور مہمند ڈیمز کیلیے اپنی تنخواہ سے فنڈز دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لیے مسلح افواج نے بحیثیت ادارہ ایک قدم اٹھایا ہے جس میں تینوں مسلح افواج کے افسران اور سپاہی قومی مقصد کے لیے اپنی تنخواہ سے فنڈ جمع کروائیں گے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھاشا اور مہمند ڈیمز کے لیے پاک فوج، بحریہ، فضائیہ کے سپاہی ایک دن کی تنخواہ دیں گے جب کہ تینوں مسلح افواج کے افسران 2 دن کی تنخواہ دیںگے۔
910 total views, 2 views today
Comments